سٹی 42 :پاکستان میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمرکا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنا پر اپنی اداکاری کا لوہا منوا یا ہے اورپاکستان میں بہت سے یادگار ڈراموں میں ایوارڈ جیتنے کے بعدبالی ووڈ کی ہٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں۔ان دنوں لاک ڈائون کی وجہ سے وہ کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کر رہیں تاہم اپنے یوٹیوب چینل کی بدولت وہ اب بھی مسلسل خبروں میں ہیں۔
صبا قمر سوشل میڈیا کے انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی تصاویر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں جن پر مداح اپنی پسند نا پسند کا بھی اظہار کرتے ہیں اور عموماًان کے فوٹو شوٹس کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔اپنی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصویر کی بدولت وہ پھر سے موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔اس تصویر میں انہیں سرخ لباس میں ملبوس سوئمنگ پول میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس تصویر میں اداکارہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کا اس تصویر کے حوالے سے ملا جلا رجہان ہے ۔جہاں انہیں بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے وہیں اپنے لباس اور سوئمنگ پول کی بدولت اداکارہ کو مسلسل تنقید کا بھی سامنا ہے۔
یوٹیوب چینل کے ساتھ اب ڈیجیٹل میدان میں بھی اترنے والی صبا قمر کا ’چ شو‘ اپنی ویڈیوز جاری کر چکی ہیں ۔ان ویڈیوز میں اداکارہ نے پا کستان کو درپیش معاشرتی مسائل پرمبنی انتہائی کم وقت میں مگر پر اثر وڈیوز بنائیں،جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہاگیا۔ اپنی پہلی مختصر وڈیو میں انہوں نے عورتوں سے متعلق معاشرتی مسائل پہ بات کی تھی ۔ایک اور ویڈیو میں اداکارہ نے سماجی رویے پر بھی تنقیدکی تھی ہم عجیب معاشرے میں رہتے ہیں جو کہتا ہے کہ ’مر جانا لیکن زندگی میں جو پہلا مرد آئے ساری زندگی اسی کے ساتھ گزار دی جائے۔‘اب انکی سترہ منٹ پر مبنی مکمل ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ36سالہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر ماڈلنگ سمیت اپنی اداکاری کی بنیاد پر متعدد اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں۔ ' ہندی میڈیم' میں عرفان خان کے ساتھ کردار ادا کرنے والی صبا قمر بالی وڈ کی مشہور فلم میں بھی کام کر چکی ہیں جبکہ قندیل بلوچ کی زندگی پہ مبنی ڈرامہ باغی میں مرکزی کردار نبھا کر بھی ایوارڈاور خوب داد سمیٹی تھی۔