جویریہ،سعود کی مشکلات میں اضافہ، ایک اور انکشاف

29 Jul, 2020 | 11:55 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان جویرہ اور ان کے شوہر سعود پر پہلے اداکارہ سلمیٰ ظفر نے یہ الزام عائد کیا کہ میرے کروڑوں روپے واپس نہیں کئے اب ایک اور اداکارہ نے بھی ان کے خلاف آواز بلند کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ومیزبان جویرہ اور فلموں میں کام کرنے والے ان کے شوہر اداکار سعود آج کل پریشانی کا شکا رہیں، ان کے خلاف حال ہی میں پاکستانی اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اداکارہ جویریہ سعود اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر الزام لگاتے ہوئے نظر آئی تھیں۔اداکارہ نے نہ صرف بات یہاں ختم نہیں کی بلکہدیگر فنکاروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنےکا الزام بھی عائد کیا تھا۔

ایک کے بعد اب ایک اور اداکارہ شیری نے الزام عائد کیا کہ  جویریہ اور سعود نے ان کے بھی پیسے ادا نہیں کئے،اداکارہ شیری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جویریہ اور سعود نے ان کے تقریباً 90 لاکھ روپے ادا نہیں کیے ہیں۔

 ان کا کہناتھا کہ کہ میرا یہ ویڈیو بنانے کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا نہیں ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ میں نے اداکارہ سلمیٰ ظفر کی ویڈیو بھی دیکھی تھی، میں انہیں سمجھ سکتی ہوں کیوں کہ میرا ساتھ بھی بلکل ایسا ہی ہوا ہے، میں نے جے جے ایس پروڈکشن کے ساتھ 6 سے 7 سال کام کیا ہے اور اس دوران میں نے بہت کچھ برداشت کیا۔

 اداکارہ شیری کا کہناتھا کہ میں نے 10 سال یہ بات چھپائی رکھی اب وقت آگیا ہے کہ سچ کو سامنےلایا جائے،واضح رہے کہ اداکارہ سلمیٰ کی ویڈیو سامنے آنے پر جویریہ سعود نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے، جویر سعود کا کہناتھا کہ  جے جے ایس  پروڈکشن  سلمیٰ ظفر کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر قانونی کارروائی کرے گی۔


 

مزیدخبریں