باغوں کے شہر میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

29 Jul, 2020 | 11:33 AM

Shazia Bashir
Read more!

جنید ریاض: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ آج شہر کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 60 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوبھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب   شہر کے تمام نالوں کا سروے کیا گیا جس میں کئی ایسے تھے جن میں گندگی کے ڈھیر ہونے کی نشاندہی ہوئی، سپیشل برانچ نے رپورٹ میں لکھا کہ شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں، مون سون شروع ہوگیا لیکن نالوں کی صفائی نہیں ہوئی، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث برسات میں نالے اوور فلو ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نالوں کی گندگی پانی کے نکاس میں بڑی رکاوٹ ہوگی، پانی نہ نکلا تو گلی گلی محلہ محلہ پانی میں ڈوب جائے گا۔

مزیدخبریں