ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا کے 70 نئے مریض، 4 اموات

لاہور میں کورونا کے 70 نئے مریض، 4 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمی ہونے لگی، شہر میں کورونا کے 70 نئے کیسز  جبکہ 4 اموات، لاہورمیں کورونا سے مجموعی طور پر 813 اموات ہوچکی ہیں اور 47158 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

 

تفصیلات کے مطابق کورونا کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمی ہونے لگی، شہر میں کورونا کے 70 نئے کیسز جبکہ 4 اموات، لاہورمیں کورونا سے مجموعی طور پر 813 اموات ہوچکی ہیں اور 47158 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔  سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے 43 مریض آئسولیشن وارڈز، 25 آئی سی یو اور 17 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، پرائیویٹ ہسپتالوں میں 24 مریض آئسولیشن وارڈز، 7 آئی سی یو اور ایک مریض وینٹی لیٹڑ پر ہے اور مریضوں کی تعداد  بتدریج  کم ہو رہی ہے۔

  پنجاب بھر میں بھی کورونا کے  206نئے کیسز اور 9  اموات ہوئی ہیں، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعدادتعداد92,279  اور اموات 2125 ہوچکی ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا کی تشخیص کے لئے اب تک 706650 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور 81265  افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق     گزشتہ24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 206 کورونا کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب   میں24 گھنٹوں کے  دوران5 افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے۔

Shazia Bashir

Content Writer