بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

29 Jul, 2019 | 08:05 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) وفاقی حکومت نے متعدد اداروں اور محکموں کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ کے تناسب سے اضافہ کر دیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، ڈسپنسریز، فلاحی اداروں، مذہبی اداروں، سرکاری اداروں اور پانی کے ٹیوب ویلز کیلئے کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مذکورہ اداروں اور محکموں کیلئے نیا ٹیرف اے تھری کے نام سے متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تمام تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو گھریلو ٹیرف پر بلنگ کی جارہی تھی تاہم اب اداروں اور محکموں کیلئے ٹیکس کے علاوہ فی یونٹ قیمت 19 اعشاریہ 40 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل مذکورہ اداروں کو 14 اعشاریہ 38 روپے فی یونٹ پر بجلی فراہم ہو رہی تھی، رواں سال سے اضافی ٹیرف کیساتھ بجلی کی قیمت وصول کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ لیسکو نے متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان کو تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور ڈسپنسریز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔         

مزیدخبریں