قذافی بٹ: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن لیگی قائدین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے اور گررفتاریوں کے خلاف احتجاج کرے گی۔
اپوزیشن کی ریکوزیشن پربلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن یوم سیاہ کے موقع پر کارکنوں کو گرفتار کرنے پر بھی ایوان میں احتجاج کرے گی، اجلاس کےایجنڈے پرمحکمہ ہایئر ایجوکیشن سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ علیحدہ فہرست میں ارکان اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسسز کے زبانی جوابات دئیے جائیں گے، سرکاری کارروائی میں پرائس کنٹرول، امن و امان اور بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر عام بحث کی جائے گی۔
3 آرڈیننس پیش کرنے کے ساتھ دو بل بھی ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے۔