ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیرقانون بشارت راجہ حکومت کے ون مین شو بن گئے

صوبائی وزیرقانون بشارت راجہ حکومت کے ون مین شو بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:  وزراء کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عدم دلچسپی کے باعث صوبائی وزیر قانون کی ذمہ داریاں بڑھنے لگیں، محمد بشارت راجہ کو 8 محکموں کے اسمبلی بزنس کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد 8 محکموں کا بزنس صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کے سپرد کردیا گیا ہے، لوکل گورنمنٹ کی وزارت واپس لینے کے بعد لوکل گورنمنٹ کا بزنس بھی بشارت راجہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔ جبکہ محکمہ قانون کے علاوہ داخلہ اور ایس اینڈ جی اے ڈی جیسے اہم محکموں کے سوالات بھی بشارت راجہ ہی نمٹائیں گے، اسی طرح سابق وزیر جنگلات سبطین خان کی گرفتاری کے بعد محکمہ جنگلات کا بزنس بھی وزیر قانون کو دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے کل سے شروع ہونیوالے اجلاس کیلئے داخلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، لوکل گورنمنٹ جنگلات، ٹرانسپورٹ اور محکمہ زکوۃ کا بزنس صوبائی وزیر کو دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer