اپنے گمشدہ پیاروں کو ڈھونڈنا ہوگیا آسان، نئی ہیلپ لائن متعارف

29 Jul, 2018 | 04:52 PM

Sughra Afzal

(عیشہ خان ) اپنے گمشدہ پیاروں کی تلاش کیلئے شہریوں کو  اب در در کی خاک نہیں چھاننے پڑے گی۔ ہسپتالوں اور تھانوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے، ریسکیو 1122 نے نئی ہیلپ لائن متعارف کرا دی۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہور میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
 
تفصیلات کے مطابق ریسکیو پنجاب کی جانب سے گمشدہ افراد کی رپورٹ کرنے کیلئے 1192 ہیلپ لائن بنائی گئی ہے جوصوبہ بھر سے تمام گم ہوجانے والے افراد کا ریکارڈ اکھٹا کرے گی۔ریکارڈ کی مدد سے گمشدہ افراد اپنے اہل خانہ سے مل سکیں گے۔ ہیلپ لائن کو ابتدائی طور پر لاہور میں شروع کیا جائے گا بعد میں تمام اضلاع میں سروس شروع کردی جائے گی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔بھاری  تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کے نام سامنے آگئے

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گمشدہ افراد کا ریکارڈ اکھٹا کرنے سے شہریوں کو اپنے کسی بھی پیارے کو ڈھونڈنے کیلئے ہسپتال کے چکر کاٹنے پڑیں گے اور نہ ہی تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے جانا پڑے گا۔ ریسکیو تمام ریکارڈ مرتب کرے گا اور بزرگ شہریوں کے راستہ بھولنے کی صورت میں بھی اس ہیلپ لائن سے کام لیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں