(ذیشان نذیر) سپریم کورٹ نے لاہور کالج فارو ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹرعظمی قریشی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے فوری قائم مقام وائس چانسلر تقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وائس چانسلر کی میرٹ کے برعکس تقرری کے خلاف معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمی قریشی کو نشاندہی کرائی کہ رپورٹ ان کے خلاف آئی ہے، چیف جسٹس نےیہ بھی واضح کیا کہ کسی کے ساتھ کچھ بھی غیر قانونی اور ناجائز نہیں کیا جائےگا۔
سماعت کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے سفارش کرنے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین کے تقرر کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ نے سینئر ترین پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگانے کا حکم دیتے ہوئے 30 دنوں میں نئے وائس چانسلر کا تقرر کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔