جیت کا نشہ اتر گیا، تحریک انصاف کے ایم پی اے نے گرفتاری دیدی

29 Jul, 2018 | 11:30 AM

Sughra Afzal

(حسن خالد)جیت کے جشن میں قانون کوتماشہ بنانے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے نے گرفتاری دیدی, پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے ملک ندیم عباس بارا کو جیت کا نشہ چڑھ گیا تھا، فائرنگ اور آتش بازی سے منع کرنے پر تھانہ ہنجروال کے ایس ایچ او کو اہلکار سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےندیم عباس بارا کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

  تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ملک ندیم عباس بارا اپنے ڈیرے پر حامیوں کے ہمراہ جیت کی خوشی میں آتشبازی اور فائرنگ کر رہے تھے،اطلاع ملنے پر تھانہ ہنجروال کے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے اور پی ٹی آئی  کےکارکنوں کو فائرنگ کرنے سے منع کیا  جس پر نومنتخب ایم پی اے طیش میں آگئے، ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور وردی بھی پھاڑ دی۔  ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔دوبارہ ووٹوں کی گنتی،ہائیکورٹ نےدرخواست نمٹادی 

 آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے تمام افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی، ملزمان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ جیت کے جشن میں قانون کوتماشہ بنانے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے نے گرفتاری دیدی۔ ملک ندیم عباس بارا نے ایس پی گرین ٹاؤن کے آفس پہنچ کر گرفتاری دی۔ گرفتارایم پی اے پر پولیس اہلکاروں پر تشدداور وردی پھاڑنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ چیف جسٹس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےبڑے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی ضرور دیکھیں۔۔۔

مزیدخبریں