مسلم لیگ(ن) نے پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش کردی

29 Jul, 2018 | 10:59 AM

Sughra Afzal

(عمر اسلم )وفاق اورپنجاب میں سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑعروج پرپہنچ گیا۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) سے حمایت مانگ لی،  میاں محمد  شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا  اورسابق گورنرمخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں حکومت کا اتحادی بننے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) سے حمایت مانگ لی ہے۔ شہباز شریف نے خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ میں انتخابی صورتحال اور اے پی سی حلف نہ اٹھانے کے فیصلے پر بھی مشاروت کی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی ایوان میں جائے گی۔

شہباز شریف کا رہنما پیپلز پارٹی مخدوم احمد محمود سے بھی رابطہ ہوا۔ ساتھ چلنے کے معاملے پر غور و فکر کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) نے صوبہ پنجاب میں حکومت کے لیے مسلم لیگ (ق) سے حمایت مانگ لی، سردار ایاز صادق اور چوہدری پرویز الہی کی اگلے 24 گھنٹوں میں ملاقات متوقع ہے۔ 

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ اور سردار ایاز صادق اتوار کے روز ملاقات کریں گے۔ ذرائع کےمطابق میاں شہبازشریف بھی ممکنہ طور پر ملاقات میں شامل ہوں گے۔ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی مشاورت کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوں گے جبکہ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کرنے والی جماعتوں کو حلف لینے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔

مزیدخبریں