گرین لینڈ زنے امریکہ میں شامل ہونے کی فرمائش پر ٹرمپ کو  لال جھنڈی دکھا دی

29 Jan, 2025 | 10:57 PM

Waseem Azmet

گرین لینڈ کے 85 فیصد باشندوں نے امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توسیع پسندانہ عزائم کو مسترد کرتے ہوئے گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کی مخالفت کر دی۔ 

ایک انٹرنیشن نیوز ایجنسی کے مطابق پبلک اوپینئین سروے میں پوچھا گیا تھا کہ امریکہ میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اس سوال کے جواب میں  گرین لینڈ کے شہریوں کی 85 فیصد اکظریت نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ  گرین لینڈ کو خود مختار ملک ہی دیکھنا چاہتےے ہیں۔
 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ کا حلف لینے سے پہلے  اور اس کے بعد  سکینڈے نیوین سٹیٹ ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش ظاہر کی اور اس کے ساتھ ہی گرین لینڈ پر سخت ٹیرف عائد کرنے اور طاقت کا استعمال کرنے کے  امکان پر بھی باتیں کیں۔ 

گرین لینڈ کرہ ارض کے انتہائی شمال مین واقع ہے اور بہت کم آبادی کا حامل علاقہ ہے لیکن گرین لینڈ  میں معدنیات اور تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

غیر ملکی نیوز  ایجنسی کے مطابق ایک حالیہ سروے میں امریکہ کے ساتھ شامل ہونے کے  بسوال پر  گرین لینڈ میں رہنے والوں سے ان کی رائے پوچھی گئی۔

سروے میں گرین لینڈ کے شہریوں کی بہت بھاری اکثریت یعنی 85 فیصد نے کہا کہ وہ امریکہ  کے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے۔

6 فیصد نے امریکا میں شامل ہونے کی حمایت کی جبکہ 9 فیصد نے اس سروے کو فضلو سمجھتے ہوئے  کوئی رائے ظاہر نہیں کی۔

سروے کے دیگر سوالات کے جوابوقں کے تجزیہ سے پتہ چلا کہ گرین لینڈ کے 45 فیصد  شہری اس خطے میں "ٹرمپ کی دلچسپی" کو خطرہ سمجھتے ہیں جبکہ 43 فیصد اسے ایک موقع سمجھتے ہیں۔

Caption گرین لینڈ کے انسان تو امریکیوں سے مختلف ہیں ہی، ان کے جانور بھی امریکہ میں پائے جانے والے جانوروں سے مختلف ہیں۔ تب بھی معلوم نہیں کیوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ چاہتے ہیں کہ گرین لینڈرز اپنی انفرادیت مٹا کر امریکہ میں ضم ہو جائیں اور ان کی طرح ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسلنگ دیکھ کر خوش ہوا کریں۔

گرین لینڈر کون ہیں

 ڈنمارک کےخودمختار خطے گرین لینڈ کی آبادی  صرف 57 ہزار ہے۔ یہ ستاون ہزار دراصل کروڑوں امریکیوں پر اس لئے بھاری ہیں کہ وہ دنیا کے ممتاز ترین کلچرز میں سے ایک کے مالک ہیں۔  دنیا انہیں گرین لینڈر  اور گرین لینڈک  کے منفرد نام سے جانتی ہے۔  گرین لینڈ کے رہنے والے یک انوئٹ نسلی گروہ  ہیں۔ انؤیٹ انتہائی شمال کے شمالی امریکی ثقافتی گروپس کا ایک نام ہے۔ 

2024 تک، گرین لینڈ کی آبادی 57,840 ہے اور اس میں کمی واقع ہو رہی ہے۔بہت سے گرین لینڈ کے باشندے دوسرے ممالک خصوصاً ڈنمارک کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔ گرین لینڈ کے اندر، زیادہ تر باشندے مغربی ساحلی پٹی کے ساتھ رہتے ہیں، بنیادی طور پر وسطی اور جنوبی علاقوں میں، جب کہ شمالی علاقے آب و ہوا اور جغرافیائی عوامل کی وجہ سے بہت کم آبادی والے ہیں۔ 

گرین لینڈکے لوگ اپنی منفرد ثقافت اور طرزِ بود و باش پر فخر کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض گرین لینڈر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کے نعرے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ تبصرے بھی کرتے پائے گئے کہ آخر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ اور گرین لینڈ میں کیا چیز مشترک دکھائی دی ہے کہ ہمیں امریکہ کا حصہ بنانے کے لئے تشدد تک جانے پر بھی تیار ہیں۔ 

مزیدخبریں