ویب ڈیسک : پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکہ سے آئی خاتون نے نیا مطالبہ سامنے رکھ دیا ۔
پولیس کے مطابق امریکی خاتون گارڈن میں واقع لڑکےکےگھر پہنچ گئی تاہم نوجوان کے اہلخانہ گھر بند کرکےکہیں چلےگئے، جس کے بعد خاتون عمارت کی پارکنگ میں بیٹھی ہے، تاہم عمارت کی انتظامیہ نے فلیٹ کےدروازے بند کردیے ہیں۔
صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ آپ کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟ پر امریکی خاتون سےنے کہا کہ 3 ہزار ڈالر دیں پھربتاؤں گی۔ خاتون نے مزید یہ مطالبہ کردیا ہے کہ مجھے پاکستانی پاسپورٹ اور ہرہفتے 2 ہزار ڈالر چاہئیں۔
قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ امریکی خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی ہے۔ ائیرپورٹ حکام نے خاتون کو امریکی قونصل خانےکے حوالےکرنےکا فیصلہ کیا تھا مگر خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی اور پولیس کو کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں۔
یاد رہے کہ ونیجا اینڈریو رابنس نامی امریکی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی، جس کے بعد وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑ کر 11 اکتوبر کو لڑکے کے پیچھے پاکستان آگئی ۔