ویب ڈیسک : ایف ائی اے امیگریشن نے 6700 غیرملکی موبائل فون سمیں پاکستان سمگل کرنے والے مسافر کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔
امیگریشن حکام نے بتایاکہ مسافر دوحہ سے پرواز کیوآر 618 سے ملتان پہنچا تھا، مشکوک مسافر کو روکا گیا جو برطانیہ سےپاکستان کا سفر کررہا تھا اور سامان کی تلاشی پر 6,700 غیر ملکی سمیں برآمد ہوئیں۔ جس کے بعد ایف ائی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان پنجاب کے شہر بورے والا کا رہائشی ہے جو اسٹڈی ویزے پر برطانیہ گیا تھا۔ مسافر برآمد شدہ سموں کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کےحوالے کردیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف پیکا 2016 کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔