ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو سکرولنگ کی عادت انسانی دماغ کیلئے خطرناک

ویڈیو سکرولنگ کی عادت انسانی دماغ کیلئے خطرناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوز دیکھنے کی عادت موجودہ دور کے لوگوں میں معمول بن چکا ہے، تاہم یہ عادت ان کی صحت خاص طورپر دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوز کو دیکھنے سے وقت اچھا گزرتا ہے اور موجودہ عہد میں یہ فارمیٹ عام ہوچکا ہے، لوگ دن بھر اپنے فون میں اسکرول کرتے ہوئے ایک کے بعد دوسری ویڈیو دیکھتے رہتے ہیں۔ 

سکرولنگ کی یہ عادت ہماری صحت خاص طورپر دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔ یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی، Tianjin Normal یونیورسٹی میں اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ، جس میں 17 سے 30 سال کی عمر کے 111 افراد کو شامل کیا گیا، یہ سب فون میں مختصر ویڈیوز دیکھنا پسند کرتے تھے۔ محققین کی جانب سے انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ روزانہ اوسطاً 95 منٹ تک ان ویڈیوز کو 2 ماہ تک دیکھیں۔ اس دوران ان کی دماغی سرگرمیوں کو ایم آر آئی کے ذریعے ٹریک کیا گیا، اس تجربے کے نتائج نے محققین کو دنگ کر دیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر زیادہ وقت سمارٹ فون پر اسکرولنگ کرنے سے دماغ کی توجہ مرکوز کرنے سمیت دیگر افعال پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔محققین نے دریافت کیا کہ دماغ کے وہ حصے جو فیصلہ سازی اور جذباتی کنٹرول سے جڑے ہوئے تھے، ان میں شدید لت کے اثرات دریافت ہوئے۔ مزید مشاہدے سے معلوم ہوا کہ دماغ کے توجہ مرکوز کرنے والے اور ذاتی موازنہ کرنے والے حصوں بھی مختصر ویڈیوز کو دیکھنے کی عادت سے متاثر ہوئے، جیسے چیزوں پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوگیا۔

دماغ میں کسی چیز کی لت اور تبدیلیاں لانے والے 500 جینز کی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔اس حوالے سے محققین نے بتایا کہ فون سکرولنگ سے نہ صرف توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بلکہ نیند کا معیار بھی ناقص ہو جاتا ہے یا بے خوابی کے عارضے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

محققین نے مزید بتایا کہ بیشتر افراد حقیقی دنیا کے تلخ حقائق سے بچنے کے لیے مختصر ویڈیوز کا سہارا لیتے ہیں جس کے نتیجے میں دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

محققین نے مشورہ دیا کہ مختصر ویڈیوز کو ضرور دیکھیں مگر دورانیہ مختصر ہونا چاہیے یا محتاط رہنا چاہیے۔