ویب ڈیسک : عدالت نے رشتے کے تنازع پر ساس کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے رشتے کے تنازع پر ساس کو قتل کرنے والے شخص کو سزائے موت کا حکم سنایا، ساتھ ہی رشتےدار کو زخمی کرنے پر مجرم فرید کو 7 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی۔
علاوہ ازیں مفرور ملزم بشیر احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے، مفرور ملزم کی گرفتاری سے متعلق ہر 15 روز بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مجرم نے 2018 میں 2 افراد نے ساس کو قتل کیا تھا، مقتولہ کے بھائی نے پیرآباد تھانے میں مذکورہ قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔