ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیڈھ سال قبل بھاگ کر شادی کرنیوالا نوجوان قتل

ڈیڈھ سال قبل بھاگ کر شادی کرنیوالا نوجوان قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی میں اپنی رشتہ دار سے بھاگ کر شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 19 سالہ عمران اپنی رشتہ دار کو پسند کرتا تھا، دونوں نے ڈیڑھ سال قبل بھاگ کر شادی کی تھی۔ نوجوان بنارس کا رہائشی ہے جس کا آبائی تعلق خیبرپختونخوا سے تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمران منگھو پیر کی فیکٹری میں چوکیدار تھا، ملزمان نے سال سے بند ماربل فیکٹری میں گھس کر چوکیدار کو قتل کیا ۔ 

پولیس نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال قبل عمران کے بھائی کو بھی قتل کیا گیا تھا، عمران کا قتل ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔