راؤ دلشاد: وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے زیر تعمیر بس ڈپو کا دورہ کیا
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے الیکٹرک بسوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ بس ڈپو پر جاری کام کا معائنہ کیا،بس ڈپو پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کر دی، انہوں نے چین سے درآمد شدہ 27 الیکٹرک بسوں کا بھی مشاہدہ کیا،الیکٹرک بسیں چلانے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہو چکی ہے، 15 فروری تک لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں رواں دواں ہوں گی، الیکٹرک بسوں کے لیے جدید ترین گرین بس ڈپو بھی جلد مکمل ہو جائیگا، سٹیٹ آف دی آرٹ گرین بس ڈپو مکمل طور پر سولر انرجی پر کام کریگا،بس ڈپو پر تیز ترین چارجنگ پوائنٹس انسٹال کیے جارہے ہیں۔