ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم سن بچی سے زیادتی کےمجرم کی عمر قید برقرار

 کم سن بچی سے زیادتی کےمجرم کی عمر قید برقرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : نوسالہ کم سن بچی سے زیادتی کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے مجرم قمر الزمان کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ، جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا مجرم کو عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

جسٹس شہرام سرورچوہدری اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عمر قید کے مجرم قمر الزمان کی سزا کیخلاف اپیل پرسماعت کی ،مجرم نے سیشن کورٹ کے عمر قید سزا کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل ہمایوں اسلم نے سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھانہ ایمن آباد گوجرانوالہ میں متاثرہ بچی کے والد نے سال 2021 میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروایا ،پولیس تفتیش ،میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے، سفاک ملزم کو ٹرائل کورٹ نے میرٹ پر عمر قید کی سزا سنائی ،،وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا اس کیس میں کئی قانونی خامیاں ہیں ، اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے سزا سنائی ، وکیل صفائی نےعدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔


 

Ansa Awais

Content Writer