ملک اشرف : گائیں ، بھینسوں کی سپردداری کی ملکیت کا تنازعہ، لاہور ہائیکورٹ میں دیہاتی کےسات جانوروں کی سپردداری کیلئے دائر درخواست پر سماعت ،عدالت نےجانوروں کی فروخت تاحکم ثانی روک دی ،عدالت نے تھانہ گوجرہ پولیس سمیت دیگر فریقین کو 10 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔
جسٹس علی باقرنجفی نےشہری جہان خان کی درخواست پرسماعت کی، درخواستگزاروکیل کی جانب سےموقف اختیارکیاگیا کہ پولیس بغیر کسی الزام درخواستگزارکےسات جانورڈیرے سے پکڑ کرلےگئی، علاقہ مجسٹریٹ نےدرخواستگزارکوجانورسپردداری پر دیئے، پولیس کے ٹاؤٹ حامدیارنےسپردداری کوسیشن کورٹ میں چیلنج کیا، سیشن کورٹ نے جانوروں کی سپردداری پولیس ٹاؤٹ حامد یار کو دیدی، درخواستگزار نے خدشہ کااظہارکیاکہ جانور آگے فروخت کر دیئےجائیں گے، استدعا کی گئی کہ عدالت جانوروں کی سپرد داری کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، مزیداستدعاکی گئی کہ عدالت درخواستگزار کے جانورآگے فروخت کرنے سےروکنے کا حکم دے۔