عرفان ملک:شہر میں قتل وغارت کےواقعات کی روک تھام کیلئےہومی سائیڈ پرووینشن یونٹ بنانےکافیصلہ کر لیا گیا۔
شہر میں گزشتہ سال 100سے زائد افراد خاندانی اور دیرینہ دشمنیوں کی بھینٹ چڑھے۔پچاس خواتین کو گھریلو جھگڑوں کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔لاہور پولیس کا ہومی سائیڈ پرووینشن یونٹ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کریگا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طورپرتمام آپریشنزونگ کےدفاترمیں ہومی سائیڈ پرووینشن یونٹ کاقیام ہوگا۔یونٹ میں موجود افسران سپیشل برانچ و تھانوں میں آنیوالی درخواستوں پر ورکنگ کریگا ۔
شہر میں قتل وغارت کےواقعات کی روک تھام کیلئےاہم فیصلہ
29 Jan, 2025 | 12:41 PM