ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نہیں چاہتی مذاکرات ہوں بیرسٹر گوہر علی 

حکومت نہیں چاہتی مذاکرات ہوں بیرسٹر گوہر علی 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور کوئی حل نکلے۔

  اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، حکومت نے مذاکرات میں لیٹ کیا، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی، حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے (9 مئی 2023  کو ریاستی اداروں پر سنگین حملوں کے واقعات اور 26 نومبر کو  وفاقی دارالحکومت پر دھاوے  اور تشدد کے واقعات کے متعلق)  جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور اس کا حل نکلے، ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئیں اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پہل کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر اب بھی "مذاکرات"  پر زور دے رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی زرتاج گل نے حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا، "مذاکرات پی ٹی آئی کی کمزوری نہیں" ، "سترہ سیٹوں والوں سے کیا مذاکرات کریں۔"

زرتاج گل نے کہا، صاحبزداہ حامد رضا کے گھر پر حملہ کر کے مذاکراتی کمیٹی پر حملہ کیا گیا ،8 فروری کا دن دوبارہ آنے والا ہے، 8 فروری کو سارے پاکستان نے 9 مئی کا بیانیہ مسترد کیا تھا، ہم 8 فروری کو یوم سیاہ منائیں گے۔