ویب ڈیسک: دفاتر سے گھر جاتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے اوباش شخص کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق گلبرگ پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے لبرٹی مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل غالب روڈ پر رات کو آفس سے گھر جاتی لڑکی سے نازیبا حرکت کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اللہ رکھا کو حرکت کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نیور اگین پالیسی کے واضح احکامات جاری ہیں، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔