زاہد چودھری: ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی) میں احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔
ہڑتال کے باعث پی آئی سی کے آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں علاج معالجہ تعطل سے دوچارہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر اعجاز کھرل پر تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ڈاکٹر اعجاز کھرل کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔انتقامی کارروائی بند کرکے قصور واروں کی سزا تک احتجاج جاری رہیگا۔
پی آئی سی میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری:مریض خوار
29 Jan, 2025 | 10:39 AM