ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42:  محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی  کی ہے۔

شہر  لاہور میں سورج اور ٹھنڈک کے امتزاج نے موسم خوشگوار بنا دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔اعدادو شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

 شہر لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی ہے اور فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 173 ریکارڈ کی گئی ہے  تاہم لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔فضائی آلودگی کی شرح کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف اعداد و شمار ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جوہر ٹاؤن میں 282، یو ایس قونصلیٹ میں 251، عسکری ٹین میں  231، جوہر ٹاؤن میں 227 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور بر فبا ری کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔