ویب ڈیسک: تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔
انہوں نے اپنے ہونے والے دلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں،جبکہ پاکستان سے بہت رشتے آئے تھے اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔
تاہم ڈوڈی خان کی انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ سے پولیس آفیسر ہونے کی تصدیق نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے اپنی بائیو میں اداکار لکھا ہے اور ان کی شیئر کردہ ویڈیوز میں وہ ایک ڈرامے میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔
شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کروں گی، استقبالیہ بھارت، ہنی مون سوئٹزرلینڈ اور دبئی میں رہائش رکھوں گی.
بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھاکہ کئی پاکستانی اور بھارتی جوڑے شادی کرکے دبئی اور امریکا میں ہنسی خوشی رہ رہے ہیں اس طرح کی شادی سے دونوں ممالک میں امن و بھائی چارہ قائم ہوتا ہے بھارتی اور پاکستانی ایک دوسرے کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے، مجھے پاکستانی پسند ہیں اور وہاں میرے مداح بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت، پاکستان، چین اور بھوٹان یہ سب کیا ہوتا ہے، یہ دل کسی ملک کو نہیں دیکھتا یہ صرف انسان کو دیکھتا ہے اور یہ دل پیار اور نیک انسان کیلئے دھڑکتا ہے۔
دوسری جانب اداکار ڈوڈی خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہتے ہیں کہ ’السلام و علیکم راکھی جی، سب سے پہلے آپ کو عمرہ مبارک ہو اور اس کے بعد پاکستان میں دلی خوش آمدید‘۔
اداکار مسکراتے ہوئے پھر کہتے ہیں کہ ‘یہ بتائیں کہ بارات لیکر بھارت آنا ہے یا دبئی؟
راکھی ماضی میں بھی خبروں میں رہنے کیلئے پبلسٹی اسٹنٹ کرتی رہی ہیں، اسی وجہ سے انہیں ڈرامہ کوئین کہا جاتا ہے اور اب بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان میں شادی کا دعویٰ بھی پبلسٹی اسٹنٹ ہے یا حقیقت یہ آنے والے دنوں میں واضح ہوگا۔
یہ بھی واضح نہیں کہ راکھی ساونت نے پاکستان کا دورہ کب کیا۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار راکھی ساونت نے دو شادیاں کیں تھی اور دونوں ناکام ہوئیں، پہلی شادی رتیش نامی بزنس مین سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی۔ اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے شادی کی تھی اور اس شادی کا اختتام بھی علیحدگی پر ہوا اور عادل درانی کو جیل جانا پڑا۔