مچھ شہر پرراکٹوں کا حملہ، شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

29 Jan, 2024 | 11:10 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: بلوچستان کے علاقہ بولان میں  شہر مچھ پر  دہشتگردوں نے  15 راکٹ فائر  کئے ہیں جن سے کئی گھروں کے  شیشے ٹوٹ گئے تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ راکٹوں کے دھماکوں کے بعد شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا ہے، شہر کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 

راکٹوں مارٹر گولے پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں سے بعض گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں راکٹ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں پر بیرونی سمت سے فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ فائرنف کا سلسلہ نصف گھنٹے سے جاری ہے۔ 

راکٹ نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے ہیں۔ راکٹ اور فائرنگ س کے دوران مچھ شہر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ تاحال بجلی کی بندش کی وجہ معلوم نہین ہو  پائی۔

مچھ شہر کے سول اسپتال مچھ میں ایمرجنسی نافذ، تمام حملے کو ہسپتال پہنچنے کی ہدایت  کر دی گئی ہے۔ مزید اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

حملہ کا ٹارگٹ مچھ جیل؟

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ افواہوں میں بتایا گیا کہ مچھ میں راکٹوں کے حملہ کا اصل ٹارگٹ وہ علاقہ ہے جہاں مچھ جیل واقعہ ہے۔

مچھ جیل کو پاکستان کی چند ہائی سکیورٹی جیلوں میں  شمار کیا جاتا ہے۔یہ افواہ بھی پھیلائی گئی کہ مچھ جیل کے مرکزی دروازہ پر بھی راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ دروازہ اور باؤنڈری وال کو  جزوی نقصان پہنچا ۔

مچھ جیل محفوظ ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل سلیم ترین

ان افواہوں کے اتھ ہی مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سلیم ترین کا بیان سامنے آ گیا کہ جیل مکمل محفوظ ہے اور جیل کے اطراف فورسز نگرانی اور حفاظت کے لئے چوکس ہیں۔ جیل سکیورٹی گارڈز اور ایف سی کے اہلکاروں کی طرف سے جوابی کارروائی جاری ہے اور صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔  تاحال فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں