ویب ڈیسک:جاپان کے شہر اوساکا میں ایک فلک بوس عمارت اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث مشہور ہے جس کے درمیان میں سے ہائی وے گزرتی ہے۔
گیٹ ٹاور اوساکا شہر میں واقع ہے جس کو 1992 میں مکمل کیا گیا تھا۔ جدید تعمیر کا شاہکار اس عمارت کی 16 منزلیں ہیں اور یہ تقریباً 71 میٹر (233 فٹ) بلند ہے۔
اس عمارت کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس کی پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل سے ایک سڑک کو گزارا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ عمارت مشہور تاریخی علامت بن چکی ہے۔گیٹ ٹاور بلڈنگ کو اپنے احاطے میں ہائی وے کو ایڈجسٹ کرنے والی پہلی عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس گیٹ ٹاور عمارت کے اندر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بلڈنگ میں شور اور ارتعاش نام کی چیز نہیں۔
یہ عمارت فن تعمیر اور انجینئرنگ کی ذہانت کے ثبوت کے طور پر کھڑی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ راستے میں آنے والے چیلنجز کو تخلیقی اور غیر روایتی حل کے ساتھ کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔