ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کی حیرت انگیز سڑک جس کے درمیان میں سے  ہائی وے  گزرتی

دنیا کی حیرت انگیز سڑک جس کے درمیان میں سے  ہائی وے  گزرتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جاپان کے شہر اوساکا میں ایک فلک بوس عمارت اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث مشہور ہے جس کے درمیان میں سے  ہائی وے  گزرتی ہے۔

گیٹ ٹاور اوساکا شہر میں واقع ہے جس کو 1992 میں مکمل کیا گیا تھا۔ جدید تعمیر کا شاہکار اس عمارت کی 16 منزلیں ہیں اور یہ تقریباً 71 میٹر (233 فٹ) بلند ہے۔

 اس عمارت کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس کی پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل سے ایک سڑک کو گزارا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ عمارت مشہور تاریخی علامت بن چکی ہے۔گیٹ ٹاور بلڈنگ کو اپنے احاطے میں ہائی وے کو ایڈجسٹ کرنے والی پہلی عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

https://www.city42.tv/temprory_upload_dir/129/small/1706545047423182568.jpg

اس گیٹ ٹاور عمارت کے اندر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں گزرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بلڈنگ میں شور اور ارتعاش نام کی چیز نہیں۔

یہ عمارت فن تعمیر اور انجینئرنگ کی ذہانت کے ثبوت کے طور پر کھڑی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ راستے میں آنے والے چیلنجز کو تخلیقی اور غیر روایتی حل کے ساتھ کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔

https://www.city42.tv/temprory_upload_dir/129/small/1706545105203285307.jpg