ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کے رجسٹریشن بلاک کا افتتاح کردیا گیا

29 Jan, 2024 | 09:07 PM

This browser does not support the video element.

ارشد کوٹگلہ : تلہ گنگ کی ضلعی انتظامیہ کاایک اور احسن اقدام ، ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں رجسٹریشن بلاک کی تعمیر مکمل کر دی گئی۔ 

 ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے رجسٹریشن بلاک کا افتتاح کر دیا۔ ا س موقع پر ہونے والی افتتاحی تقریب میں قراۃ العین ملک نے میڈیا کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال میں اب آئیں  گے تو آپ کو رش میں لگ کر پرچی بنوانے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ یا ڈاکٹر ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، شہریوں کی سہولت کے لیے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں کیو مینجمنٹ سسٹم اور جدید ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت ٹوکن دیا جائے گا، جس کے بعد ہر سروس کے لیے بنائے گئے۔

قراۃ العین ملک نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 13 کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں جن میں مرد، خواتین، بچوں، خواجہ سرا، معذور افراد، سرکاری افراد،( 1122 اور 1034 سے ریفر شدہ مریضوں اور بزرگوں کے لیے الگ الگ) پر بغیر تاخیر کے وہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر کے پاس جاسکیں گے، ٹوکن کے بعد مریضوں کے بنیادی ٹیسٹ موقع پر ہی مکمل کیے جائیں گے تاکہ بیماری کا ادراک کرکے متعلقہ وارڈ میں ہی بھیجا جائے گا۔

عوامی حلقوں کی جانب سے اس احسن اقدام پر خراج تحسین پیش کیا گیا،  کہناہے کہ ڈی سی قراۃ العین ملک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے ایک سال کی تعیناتی میں ایسے پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جن کی پہلے مثال نہیں ملتی ہے ان کی بطور ڈی سی چکوال تعیناتی ضلع بھر کیلئے ایک فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے اور ان کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین کی کامیابیوں کو الیکٹرانک ،پرنٹ اور سو شل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی ہے جو انکی مثبت پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

مزیدخبریں