سٹی42: گریٹ وائٹ شارک کے بے حد کم عمر بچے کی تصویر بن گئی، اس تصویر میں خونریزی کے لئے بدنام گریٹ وائٹ شارک کا بچہ اتنا ہی معصوم اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے جتنے معصوم دوسرے جانداروں کے بچے ہوتے ہیں۔
کریٹ وائٹ شارک سے وابستہ کھانیوں کی وجہ سے گریٹ وائٹ شارک کی ایک جھلک ہی بیشتر لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کر دیتی ہے۔ لوگوں نے اس دیو ہیکل شکاری مچھلی کی تصویریں اور ویڈیوز تو بہت دیکھی ہیں لیکن اس کے بچوں کی بہت چھوٹی عمر کی تصاویر کبھی سامنے نہین آئیں کیونکہ شارکوں کی تحقیق کرنے کے ماہرین اب تک اس راز سے ہی ناواقف ہیں کہ گریٹ وائت شارک انڈے بچے کہاں دیتی ہیں اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھ کر ان کی پرورش کیسے کرتی ہیں۔ شکاری مچھلوں کی کمیونٹی میں ان کا تحفظ کب تک کرتی ہیں اور کب انہیں ان کے حال پر چھوڑتی ہیں۔
شارکوں کی زندگیوں پر کام کرنے واہرین یہ جانتے ہیں کہ سمندروں میں دہشت کی علامت سمجھی جانے والی یہ مچھلیاں اکٹھےرہنا پسند نہیں کرتیں بلکہ خاصی حد تک تنہائی پسند ہوتی ہیں۔
غالباً اسی تنہائی پسندی کی وجہ سے سائنسدانوں کو یہ علم نہیں کہ امادہ گریٹ شارک افزائش نسل کن مقامات پر کرتی ہیں اور ان کے بچے کیسے زندگی گزارتے ہیں۔
گریٹ وائٹ شارک کی جس تصویر نے اب دنیا مین تہلکہ مچا دیا ہے وہ تصویر میں اتفاقاً کیمرے کی زد مین آنے والے ایک بچے کی ہے۔
امریکہ میں ریاست کیلیفورنیا کے علاقے Carpinteria کے ساحلی علاقے میں کچھ عرصے قبل ڈرون کیمروں کے ذریعے شارکس کی فلم بنائی جا رہی تھی۔ اس دوران فلم بنانے والوں نے ایک بہت چھوٹی گریٹ وائٹ شارک بھی فریم مین دکھائی دی جس کی لمبائی بمشکل ڈیڑھ میٹر تھی۔اب اس تصویر کو لے کر گریٹ وائٹ شارک کے بچپن کے متعلق ایک تحقیق کے نتائج جاری کئے گئے ہیں۔
سائنسدانوں کے تخمینے کے مطابق نومولود شارک کی لمبائی اتنی ہی ہوتی ہے جتنی اس تصویر مین نظر آ رہی ہے اور غالباً تصویر مین دکھائی دینے والی شارک کچھ ہی دیر پہلے پیدا ہوئی تھی۔
تصویر میں شارک کا پورا جسم سفید نظر آرہا تھا لیکن جب ویڈیو کو بہت کم رفتار سے چلایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس بچے کے جسم کی رنگت سفید نہیں تھی بلکہ جسم سے سفید تہہ جھڑ رہی تھی۔
فلم بنانے والوں میں شامل Carlos Guana نے بتایا کہ گریٹ وائٹ شارک کے بچوں کی پیدائش کہاں ہوتی ہے، یہ اب بھی کسی معمے سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی یہ بتانے سے قاصر ہے کہ شارک کے بچے کہاں پیدا ہوتے ہیں ، درحقیقت کسی نے کبھی نومولود گریٹ وائٹ شارک کو بھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کسی نومولود گریٹ وائٹ شارک کی پہلی تصویر ہے۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل انوائرمنٹل بائیولوجی آف فشز میں شائع ہوئے۔