ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن سپیڈ کا شعبہ صحت میں اصلاحات کیلئے ایک اور بڑا اقدام

 محسن سپیڈ کا شعبہ صحت میں اصلاحات کیلئے ایک اور بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: صحت سب کیلئے! وزیراعلیٰ محسن نقوی کی اسپیڈ مزید تیز ، ہسپتالوں کیلئے 7 ہزار ایئر کنڈیشنرز خریدنے کا کنٹریکٹ فائنل کرلیا، ڈیڑھ ٹن کےسپلٹ اےسی کاسنٹرل ریٹ2لاکھ18ہزار مقرر۔موسم گرما سے پہلے نئے اے سی نصب کرنے کا ٹاسک ،ڈیڑھ ارب روپے سے 7ہزار سپلٹ خریدے جائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے شعبہ صحت میں اصلاحات کیلئے ایک اور بڑا اقدام ، ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے 7 ہزار ایئرکنڈڈیشنرز خریدنے کا کنٹریکٹ فائنل کرلیا گیا۔ ڈیڑھ ٹن کے اے سی سپلٹ یونٹس خریدے جائیں گے ، ڈیڑھ ٹن کے سپلٹ اے سی کا سنٹرل ریٹ 2 لاکھ 18 ہزار روپے فائنل کیا گیاہے ۔ تمام ٹیچنگ ہسپتال سپلٹ اے سی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ریٹ کنٹریکٹ پر خرید سکیں گے ۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ مکمل ہوتے ہی نئے اے سی بھی نصب کئے جائیں گے ،سپلٹ اے سی خریدنے سے موسم گرما میں ہسپتالوں میں پیش آنے والی مشکلات کا ازالہ ہوسکےگا ۔ڈیڑھ ٹن اے سی سپلٹ کا سنٹرل ریٹ کنٹریکٹ پاک الیکٹران لمیٹڈ کو دیا گیا ہے۔ پیل کمپنی ڈیڑھ ٹن کے اے سی سپلٹ 90 روز میں فراہم کرنے کی پابند ہوگی ۔

واضح رہے کہ  تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو موسم گرما سے پہلے نئے اے سی نصب کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا ،7 ہزار سپلٹ خریدنے پر ڈیڑھ ارب سے زائد لاگت آئےگی ۔