آٹھ فروری کو 9 مئی والوں کو اٹھا کے پاکستان سے بھی باہر پھینک دینا، مریم نواز کی عوام سے درخواست

29 Jan, 2024 | 07:47 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی42: مریم نواز نے پرانی انارکلی میں نواز شریف کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد عوام کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو یہ فیصلہ سنا دیں گے کہ ہم 28 مئی والے لوگ ہیں، 9 مئی والے نہیں ہیں۔ اور آٹھ فروری کو 9 مئی والوں کو اٹھا کے پاکستان سے بھی باہر پھینک دینا۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ حلقہ وہ ہے جس نے مشکل ترین حالات میں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا ساتھ نبھایا ہے لیکن اب بہت بھاری ذمہ داری ہے لاہور ہر , پاکستان پر , ووٹ کی پرچی کوئی پرچی نہیں آپکے مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے ۔ اور وہ فیصلہ آپ نے بہت ذمہ داری کے ساتھ کرنا ہے۔

  مریم نواز نے کہا کہ "نواز شریف کا مقابلہ اور مسلم لیگ نون کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ ہم 28 مئی والے لوگ ہیں اور وہ۔۔۔ اس جملے کے اندر پوری داستان چھپی ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں  28 مئی والے لوگ ہیں۔"

مریم نواز نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے اپنہ بہن کی لاج رکھی۔میں آج آپ کو یہ یاد کروانا چاہتی ہوں کہ پورے ملک کا الیکشن ایک طرف تھا اور اس حلقے کا جعلی (2017 کاضمنی الیکشن پرانا این اے 120) الیکشن ایک طرف تھا۔ کلثوم نواز کے مقابلے مین 42 امیدوار میدان میں اتارے، پوری ریاست نے کلثوم نواز کا مقابلہ کیا، جعلی ووٹ ڈلوائے، شیر کے ووٹروں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں انہیں ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا گیا تھا۔ لیکن آپ نے مقابلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں