اقتدار میں آکر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سفیان خالد گھرکی

29 Jan, 2024 | 06:55 PM

وقاص احمد: پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سفیان خالد گھرکی کی انتخابی مہم جاری ،صوبائی اسمبلی کےحلقہ 154 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار سفیان خالد گھر کی نےجلو گاؤں میں انتخابی مہم چلائی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سفیان خالد گھرکی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سابق منتخب نمائندوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے لیکن ہم اقتدار میں آکر حلقے کی عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ سفیان خالد گھرکی نے مزید کہا کہ اس حلقے نے شہباز شریف کو پچھلی بار ووٹ دیا تھا جس کا نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔

نامیدوار سفیان خالد گھرکی کی جانب سے شہباز شریف پر حلقے کے عوام کے مسائل حل نہ کرنے پر تنقید بھی کی گئی۔

مزیدخبریں