انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

29 Jan, 2024 | 06:47 PM

اشرف خان : انٹر بینک میں امریکی ڈالر مہنگا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ 

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 279.59روپے سے بڑھ کر 279.64 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7  پیسے کمی سے 281.09 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ برطانوی پاونڈ  21 پیسے کمی سے  357.50 روپے ،  امارتی درہم 5 پیسے کمی سے  76.95 روپے، اور  سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 74.99 روپے   کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 61 پیسے کمی سے  304.60 روپے پر آگیا۔ 

مزیدخبریں