ٹی ایل پی کی این اے 118 میں سیاسی سرگرمیاں جاری، لبیک الیکشن کمپین ریلی نکالی گئی

29 Jan, 2024 | 06:47 PM

سٹی42: ٹی ایل پی کی این اے 118، پی پی 148 میں سیاسی سرگرمیاں جاری،شاد باغ میں لبیک الیکشن کمپین ریلی نکالی گئی جہاں پر امیدوار عابد رضا قادری ، یونس جٹ نےشہریوں سےٹی ایل پی کو ووٹ دینےکی اپیل کی۔

تحریک لبیک پاکستان نے این اے 118، پی پی 148 میں لبیک الیکشن کمپین کی ریلی نکالی ۔امیدواراین اے118 مفتی عابد رضا قادری اورامیدوارپی پی 148 یونس جٹ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی شادباغ سے شروع ہوئی اور گول باغ ، مصری شاہ ، اکرام پارک سے ہوتی ہوئی تاجپورہ گراؤنڈ وسن پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ امیدوار وں نے شہریوں سےٹی ایل پی کو ووٹ دینےکی اپیل کی۔

دوسری جانب ریلی میں مفتی محمد عارف سعیدی ، علامہ محمد ندیم نقشبندی ، حسنین رضوی ، علی اصغر سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں