"نواز شریف آئی لو یو " کے نعروں کی گونج میں نواز شریف کی لاہور میں پہلی انتخابی سرگرمی

29 Jan, 2024 | 06:16 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ نون کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار میاں نواز شریف نے لاہور کی پرانی انارکلی میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ 22 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کے بعد میاں نواز شریف پہلی مرتبہ پرانے لاہور کی سڑکوں پر اپنی ذاتی انتخابی مہم کے لئے نکلے تو مداحوں نے ان کا دیوانہ وار استقبال کیا۔ نواز شریف این اے 130 سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور آج پہلی مرتبہ وہ اپنی کیمپین کے لئے نکلے ہیں۔  نواز شریف کو اپنے درمیان موجود پا کر مسلم لیگ نون کے کارکن اور حامی مسلسل نواز شریف آئی لو یو کے نعرے لگاتے رہے۔

پرانی انارکلی میں میاں نواز شریف کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے لئے آئے تو مداحواں کے جمِ غفیر کے باعث ان کا انتخابی دفتر تک پہنچنا مشکل ہو گیا۔ ان کی آمد سے بہت پہلے ہی پورا علاقہ مسلم لیگ نون کے کارکنوں سے جام پیک ہو چکا تھا۔ نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ نون کے مقامی سرکردہ کارکنوں سے علاوہ ان کی صاحبزادہ مریم نواز بھی تھیں اور مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ 

نواز شریف نے اپنے مداحوں کے والہانہ استقبال کا اتنی ہی محبت سے جواب دیا۔ انہوں نے بعد ازاں اپنے خطاب میں بھی عوام کی والہانہ محبت کا جذباتی انداز مین ذکر کیا۔  نواز شریف نے انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد مداحوں سے مختصر خطاب کیا۔ مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر اور این اے 119 سے امیدوار مریم نواز نے بھی اس موقع پر مختصر خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں