ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکشے پر ساؤنڈ سسٹم چلانا مہنگا پڑگیا، شیخ رشید کی انتخابی مہم چلانے والے گرفتار

رکشے پر ساؤنڈ سسٹم چلانا مہنگا پڑگیا، شیخ رشید کی انتخابی مہم چلانے والے گرفتار
کیپشن: Sheikh Rasheed Ahmad, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ  شیخ رشید کی انتخابی مہم کے لیے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

راولپنڈی میں شیخ رشید کی انتخابی مہم کے لیے ان کے حمایتی امیدواروں نے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم نصب کیا، جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم نصب کرنے والے امیدواروں کو گرفتار کرلیا، پولیس کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم نصب کرنے والے دو افراد وحید گل اور کامران کو گرفتار کرکے رکشہ اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔

مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ مقدمے کے مدعی کے مطابق ایک رکشہ جس پر قلم دوات کا نشان لگا تھا ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے۔