انسداد دہشتگردی عدالت عمران خان کی ضمانت کی 7 درخواستوں کی کل سماعت کرے گی

29 Jan, 2024 | 05:34 PM

جمال الدین: انسداد دہشتگردی عدالت نے  عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ، ضل شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے 7 مقدمات میں  عبوری ضمانت کی درخواستوں کو بحال کر دیا  اور عباری ضمانت کی درخواستوں کو کل منگل کے روز سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم پر  ان عبوری ضمانتوں کو بحال کیا ہے۔ ویڈیو لنک کے زریعے بانی پی ٹی آئی کی حاضری لگائی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج  ارشد جاوی سماعت کریں گے ۔

پہلے عدم حاضری پر بانی چیرمین کی ان مقدمات میں عبوری ضمانت منسوخ ہو گئی تھی۔ جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر ہیں۔ تھانہ سرور روڑ نے جناح ہاؤس پر 9 مئی کو حملہ، لوٹ مار، دہشتگردی اور اسے نذر آتش کر دینے کا مقدمہ نمبر 96/23 درج کر رکھا ہے۔9 مئی 2023 کو پرتشدد حملوں، گھیراؤ جلاؤ اور دیگر سنگین جرائم کے ضمن میں تھانہ گلبرگ نے مقدمہ نمبر 1271/23 درج کر رکھا ہے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمات نمبر 410/23 اور 388/23  درج کر رکھے ہیں
عمران خان نے تھانہ شادمان میں بھی عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں