ایل پی جی کی قیمت میں 20  روپے فی کلو  کمی

29 Jan, 2024 | 05:17 PM

ویب ڈیسک: ایل پی جی کی قیمت میں 20  روپے فی کلو  کمی کر دی گئی۔

ایل پی جی کی قیمت 300 روپے سے کم ہو کر 280 روپے فی کلو پر آگئی، ڈیلرز نے قیمت میں مزید کمی کا  امکان ظاہر کردیا۔

 چیئرمین لیکویڈ پیٹرولیم گیس ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر  کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد گھریلوں سیلنڈر کی قیمت میں 230 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900 کی  کمی ہوگئی،آئندہ 48  گھنٹوں میں قیمت  میں مزید کمی ہو سکتی ہے ۔

مزیدخبریں