ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی؛ ریلیاں نکالنے والے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمات درج

راولپنڈی؛ ریلیاں نکالنے والے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی کی کال پر انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے، خلاف قانون شہریوں کو جمع کرنے، ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالرنے اور شاہراہ عام بلاک کرنے سمیت ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور کار سرکار میں مداخلت کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ کارکنوں کے خلاف راولپنڈی کے تین تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے۔ 

راولپنڈی کے حلقہ  این اے-53 سے امیدوار راجا اجمل صابر کے خلاف بھی ںل تھانہ چونترہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں پر اڈیالہ جیل کے قریب روڈ بلاک کرنے اور اسلحے کی نمائش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔  تھانہ جاتلی میں بھی گرفتار 11 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،  تھانہ صدر بیرونی میں بھی پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تھانہ صدر بیرونی میں درج مقدمے میں 24 افراد کے خلاف اسلحے کی نمائش، پولیس سے مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج  کیا گیا ہے اور  پولیس نے 6 ملزمان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا۔