ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک سرونٹس یاد رکھیں کہ یوم احتساب قریب ہے، شعیب شاہین

 پبلک سرونٹس یاد رکھیں کہ یوم احتساب قریب ہے، شعیب شاہین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ پچھلے دو سال سے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے، الیکشن کو صرف دس دن رہ گئے ہیں لیکن ستم اور یزیدیت کی پیروکاری اسی طرح جاری ہے۔ 

شعیب شاہین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 47 میرا حلقہ مقتدر حلقوں کے بیچ کا حلقہ ہے، یہاں پی ایم ہائوس ہے، سپریم کورٹ ہے ، پرلیمنٹ ہائوس بھی ہے۔ ہمارے لوگوں کواٹھایا گیا، بیان دلوائے گئے، جب انہوں نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے تب انہوں نے کاغزات نامزدگی چھیننا شروع کر دئیے۔ سپریم کورٹ میں ہم گئے، سپریم کورٹ کو ہم نے ثبوت دکھائے تو انہوں نے کہا کہ میں نہیں دیکھتا۔ چک شہزاد کے ایس ایچ او نے کل میرے تین چار سپوٹرز جو جھنڈا لے کر جا رہے تھے انہیں آوارہ گردی میں اندر کر دیا، یو سی چرا میں ایک معتبر شخص کو کل دن دو بجے سے رات 9 بجے تک تھانہ نیلور میں بند رکھا۔ 
تھانہ پھلگراں سے بھی رات کو چھ گاڑیاں ہمارے ایک سپورٹر کے گھر گئی، تھانہ بنی گالہ کے ایس ایچ او اشفاق ورائچ نے بھی ہمارے سپورٹز کو کہا کہ آپ شعیب شاہین کا ساتھ چھوڑ دیں۔ 
انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں آئی جی، ڈی سی اسلام آباد اور اداروں سے کہ کیا آپ نفرت پیدا کر کے لوگوں کے دل جیت لیں گے۔ پورا میڈیا اور انٹرنیشنل میڈیا بھی دیکھ رہا ہے، اور آپ ببانگ دہل یہ سب کر رہے ہیں۔  منصف اعظم نے نے لیول پلینگ فیلڈ کا حکم دیا ، کیا یہ لیول پلینگ فیلڈ ہے، تمام پبلک سرونٹس کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں، آپ کٹھ پتلی نہیں بن سکتے ایسا رویہ اختیار نہ کریں، پبلک سرونٹس یاد رکھیں کہ یوم احتساب قریب ہے۔ 

 این اے 48 سے امیدوار علی بخاری کا پریس کانفرنس سے خطاب :

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور این اے 48 سے امیدوار علی بخاری نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 48 سے بھی ہمارےکارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، میرے کیمپ آفس میں بھی پولیس نے آکر ہمیں روک لیا، ہماے چیف سپوٹر کے بیٹے کو بھی اٹھا لیا ، ہمیں یہی کہا جا رہا ہے کہ کوئی بھی جلسہ کرے گا یا میٹنگ کرے گا اس کو ہم نہیں چھوڑیں گے، ہمیں لگ رہا ہے کہ ہم ایس پی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ میرے مقابلے میں جو امیدوار ہے اس کو پولیس اپنے حصار میں لے کر جاری ہے، ہم الیکشن لڑیں گے اور ریکارڈ کروائیں گے، ہم تمام چیزوں کے ثبوت بھی دے سکتے ہیں۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور الیکشن لڑیں گے۔ لوگ ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیں گے۔