سائفر کیس ، اعظم خان پر جرح  کے دوران عدالتی ماحول ناخوشگوار،عمران خان اور شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے

29 Jan, 2024 | 12:27 PM

Imran Fayyaz

 (ارشاد قریشی)سائفر کیس میں اعظم خان سے جرح کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی غصے میں آ گئے اور شور شرابہ شروع کردیا۔

   اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین  نے  سماعت کی۔

 سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے جرح کے دوران عدالت کا ماحول ناخوشگوارہو گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی غصے میں آ گئے  اور شور شرابہ شروع کردیا۔

 معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے معزز جج نےکارروائی مؤخر کردی۔

مزیدخبریں