(عابد چودھری)شمالی چھاؤنی پولیس کی حراست سے خطرناک ڈاکو فرار ہو گیا، دواے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم طیب عرف جٹ کینٹ کچہری پیشی کے دوران فرار ہوا ، ملزم کو ساتھی سمیت کینٹ کچہری لے جایا جارہا تھا۔ملزم اے ایس آئی آصف علی اور اے ایس آئی حسنین گیلانی کی حراست سے فرار ہوا۔مقدمہ درج ہونے پر دونوں اے ایس آئیز بھی تھانے سے فرار ہوگئے۔
شمالی چھاؤنی پولیس کی حراست سے خطرناک ڈاکو فرار، دواے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج
29 Jan, 2024 | 12:09 PM