گڑھی شاہو: ،قتل، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم عمران عرف گوگی پولیس مقابلہ میں ہلاک 

29 Jan, 2024 | 09:38 AM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)گڑھی شاہو میں پولیس مقابلہ،قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم عمران عرف گوگی ہلاک ہو گیا۔
 پولیس  کے مطابق گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں کے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے اطلاع موصول ہوئی ،پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی،اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو عمران عرف گوگی ہلاک ہوگیا۔
 ایس پی سول لائن کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہوگئے،ہلاک ملزم تھانہ اولڈ انار کلی پولیس کو مطلوب تھا ۔فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
  دوسری جانب ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈولفن ٹیم نے 2 مسلح مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تھالیکن موٹرسائیکل سوار ڈاکو ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
 تعاقب کے بعد بنگالی چوک کے قریب ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار  جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔گرفتار ڈاکو یاسر کے قبضہ سے اسلحہ موٹر سائیکل ،پستول اور میگزین برآمد کر کےزخمی  ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 
 
 
 

مزیدخبریں