کومل اسلم: لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 یوسی221 جوہر ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ہوا جس میں تین امیدواروں عطا تارڑ عمر سہیل ضیا بٹ اور میاں شہباز کھوکھر نے خطاب کیا۔
جلسہ سے امیدوار قومی اسمبلی این اے 127 عطاءاللہ تارڑ ،امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 161 عمر سہیل ضیا بٹ اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 162 میاں شہباز کھوکھر نے شرکا سے خطاب کیا۔عطاءاللہ تارڑ نے میاں محمد یوسف، چوہدری بشارت،ڈاکٹر حسین شہزاد کا کامیاب جلسہ کرانے پر شکریہ ادا کیا۔
جلسہ سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں محمد یوسف،نائب صدر لاہور ڈاکٹر حسین شہزاد، وائس چیئرمین یو سی 221 چوہدری بشارت کی قیادت مین علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد مین شرکت کی۔