غیر قانونی جلوس، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے پر دس افراد گرفتار، راجہ اجمل صابر پر بھی مقدمہ درج

29 Jan, 2024 | 02:48 AM

سٹی42: راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی کال پر غیر قانونی جلوس نکالنے کے الزام میں این اے 53 سے امیدوار  کرنل راجہ اجمل صابر پر بھی مقدمہ درج ہو گیا۔

تھانہ چونترہ میں درج  کئے گئے مقدمہ میں پولیس کے خلاف مزاحمت، ٹریفل بلاک کرنے اور  دیگر دفعات شامل  کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جب پولیس اہلکارون نے ملزموں کو غیر قانونی  اجتماع کر کے ٹریفک بلاک کرنے سے منع کیا اور سڑک خالی کرنے کے لئے کہا تو ملزم چوہدری امیر افضل نے اشتعال انگیز تقریر شروع کر دی۔ اشتعال انگیز تقریر سن کر دو ملزموں احتشام خالد اور دانیال ظفر سکنہ مصریال نے پولیس اہلکار عبدالرحمان پر حملہ کر کے اس کی وردی پھاڑ دی، پولیس نے بلوہ کرنے میں ملوث دس افراد کو حراست میں لے لیا۔  پولیس پر حملہ کرنے، کار سرکار میں مداخلت کرنے، اشتعال پھیلانے، امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام مین 20 نامزد اور 27 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ امیدوار راجہ اجمل صابر اور اس کا ساتھی چوہدری امیر افضل بھی  ملزمان مین شامل ہیں۔

مزیدخبریں