ملتان میں مسلم لیگ نون کا ایک اور لیڈر پیپلز پارٹی میں چلا گیا

29 Jan, 2024 | 02:24 AM

سید زوہیب بخاری: ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پھیلنے اور  مسلم لیگ ن کے سکڑنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ مسلم لیگ نون کے ایک اور سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

 ملتان کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 213 سے مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک عامر بپی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ ملک عامر بپی نے اپنے علاقہ میں پیپلز پارٹی کے سینئیر لیڈر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں  تقریب کی۔ س تقریب میں یوسف رضا گیلانی کی موجودگی میں  ملک عامر بپی نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ان کے ساتھیوں نے اس اعلان کی بھرپور حمایت کی۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی بھی شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون حالیہ عام انتخابات میں ملتان میں مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے کئی اہم رہنما یکے بعد دیگرے پارٹی قیادت کے فیصلوں سے بد دل ہو کر پیپلز پارٹی میں جا چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں