بعض طلبہ کے فیل ہونے کا تنازعہ؛ جماعت اسلامی نے کراچی میں دھرنے کی دھمکی دے دی

29 Jan, 2024 | 02:08 AM

سٹی42: جماعت اسلامی  میں امیر سراج الحق تو ملک بھر میں انتخابی جلسے کر رہے ہیں لیکن جماعت کے  کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن سے چند روز پہلے کراچی میں دھرنا دینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ 

نعیم الرحمان جو کراچی کے مئیر  کا الیکشن پیپلز پارٹی کے امیدوار  مرتضیٰ وہاب سے ہار گئے تھے اور تب سے ہی تصادم کی سیاست کر رہے ہیں اب انہوں نے   الزام لگایا ہے کہ کراچی پر درندوں کا راج ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی کے بچوں کو امتحانوں میں فیل کرنا شروع کردیا ہے۔ نعیم الرحمان نے دھمکی دی کہ  وزیراعلیٰ سندھ سن لیں اگر دو روز میں ان کے مسائل حل نہ ہوئے تو اتنا ہی بڑا دھرنا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دیں گے۔

کراچی کے باغ جناح میں ایک انتخابی جلسے میں  حافظ نعیم الرحمان   نے الزام لگایا کہ کراچی کے نوجوانوں سے تعلیم کا حق چھینا جارہا ہے، کراچی کے مڈل کلاس لوگ پیٹ کاٹ کر بچوں کو آگے لانا چاہتے ہیں، ہمارے ٹاپ کلاس بچوں کو فیل کرنا شروع کردیا ہے، اب یہ چاہتے ہیں کہ یہ بچے یونیورسٹیوں کے امتحان نہ دے سکیں۔ میں دو دن کا نوٹس دے رہا ہوں، بچوں کا مسئلہ حل کرو، کاپیوں کی ری چیکنگ کرو،  ظالم بھیڑیوں نےکراچی کی تعلیم ختم کرنے کی کوشش کی، "میٹرک میں شاندار نمبر لینے والےبچوں کو انٹرمیں فیل کیاگیا۔"

حافظ نعیم نے کہا کہ مافیا بچوں کو پڑھنے نہیں دے رہا اپنے بچوں کو دھکےنہیں کھانےدیں گے، شاندار نمبر لینے والی بچیاں خودکشی کرنے کی بات کررہی تھیں جن بچوں کوفیل کیاگیا انہیں کہا مقابلہ کرنا ہے خودکشی نہیں۔ مزاحمت کریں گے، لڑیں گے، بزدل وڈیرے اوران کے سہولت کار ڈھیر ہوجائیں گے.

مزیدخبریں