سٹی42: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے ایک احمقانہ فیصلے اور ویسٹ انڈیز کے نئے فاسٹ بولر شمر جوزف کی بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف نے برسبین میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے اپنی ناتجربہ کار ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 8 رنز سے فتح دلوائی۔
ایک سیشن میں 6 وکٹیں اور مجموعی طور پر میچ میں 68 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کرنے والے شمر جوزف گذشتہ روز مچل سٹارک کی تیز رفتار گیند پاؤں پر لگنے کی وجہ سے ریٹائر ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
اتوار کو میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے 216 رنز کے تعاقب میں207 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو 1997 کے بعد ٹیسٹ میں پہلی جیت مل گئی۔
THIS WEST INDIES WIN IN GABBA IS BIGGER THAN THE INDIA VICTORY AGAINST AUSTRALIA. THIS IS STUFF OF DREAMS, PADOSIYO ???????? #AUSvsWI pic.twitter.com/im0VhzWlQE
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 28, 2024
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نےعجیب فیصلہ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز 289 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی اس وقت ان کی ٹیم اس وقت مہمان ٹیم کی پہلی اننگز 311 کے مجموعی سکور سے پیچھے تھی اور اس کے 9 بیٹر آؤٹ ہوئے تھے۔ اس وقت آسٹریلیا کو مزید رنز کی ضرورت تھی اور اس کے پاس وافر وقت موجود تھا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم کی تاریخ فتح کے ساتھ دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی ہے۔
اس میچ کے اختتام پر پیٹ کمنز نے ویسٹ انڈیز کے پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر آسٹریلیا کی پونے تین دہائیوں سےناقابل شکست ٹیم کو اس کی ہی سرزمین پر دھول چٹا دینے والے ویسٹ انڈین باؤلر شِمر جوزف نے اپنی نمبر شرٹس کا تبادلہ بھی کیا ۔
آسٹریلیا میں اور دنیا بھر میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فین اس میچ کے غیر متوقع نتیجہ پر اب تک شاک میں ہیں جبکہ جمیکا میں اس جیت پر جشن منایا جا رہا ہے۔